Sunan Ibne-Majah 2183صحیح
بیچنے اور خرید نے والے کو اختیار ہے جب تک جدا نہ ہو۔
حدیث نمبر: 2183
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَإِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا.
سمرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو (بیع منسوخ کرنے کا) اختیار ہے، جب تک کہ وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوجائیں ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/البیوع ٨ (٤٤٨٦) ، (تحفة الأشراف : ٤٦٠٠) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/١٢، ١٧، ٢١، ٢٢) (صحیح) (حسن بصری نے سمرہ (رض) سے صرف حدیث عقیقہ سنی ہے، اس لئے سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے )
It was narrated from Samurah that the Messenger of Allah ﷺ said. "The two parties to a transaction have the choice (of annulling it) so long as they have not yet parted." (Hasan)