Sunan Ibne-Majah 2150صحیح
تجارت مختلف پیشے۔
حدیث نمبر: 2150
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ، وَالْحَجَّاجُ، وَالْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَ زَكَرِيَّا نَجَّارًا.
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : زکریا (علیہ السلام) (یحییٰ (علیہ السلام) کے والد) بڑھئی تھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الفضائل ٤٥ (٢٣٧٩) ، (تحفة الأشراف : ١٤٦٥٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٢٩٦، ٤٠٥، ٤٨٥) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: معلوم ہوا کہ بڑھئی کا پیشہ حلال ہے، اور رسولوں نے یہ پیشہ اختیار کیا ہے، اسی طرح سے ہر صنعت اور پیشہ جس میں رزق حلال ہو اچھا کام ہے، اور اسے اپنانے اور اس میدان میں آگے بڑھنے میں ہماری طاقت و قوت ہے۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "Zakariyya was a carpenter: (Sahih)