Sunan Ibne-Majah 528صحیح
زمین پر پیشاب لگ جائے تو کیسے دھو یا جائے
حدیث نمبر: 528
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي الْمَسْجِدِ فَوَثَبَ إِلَيْهِ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُزْرِمُوهُ، ثُمَّ دَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ فَصَبَّ عَلَيْهِ.
انس (رض) سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کردیا، تو کچھ لوگ اس کی جانب لپکے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اس کا پیشاب نہ روکو اطمینان سے کرلینے دو ، پھر آپ ﷺ نے ایک ڈول پانی منگایا، اور اس پر بہا دیا۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الوضوء ٥٨ (٢١٩) ، الأدب ٣٥ (٦٠٢٥) ، ٨٠ (٦١٢٨) ، صحیح مسلم/الطہارة ٣٠ (٢٨٤) ، سنن النسائی/الطہارة ٤٥ (٥٣) ، المیاہ ٢ (٣٣٠) ، (تحفة الأشراف : ٢٩٠) ، وقد أخرجہ : سنن الترمذی/الطہارة ١٢ (١٤٧) ، مسند احمد (٢/٢٢٩، ٢٨٢) ، سنن الدارمی/الطہارة ٦٢ (٧٦٧) (صحیح )
It was narrated from Anas that a Bedouin urinated in the Masjid. and some of the people rushed at him. The Messenger of Allah ﷺ said: "Do not interrupt him." Then he called for a bucket of water and poured it over (the urine).