Sunan Ibne-Majah 464صحیح
وضو کے بعد (ستر کے مقابل رومالی پر) پانی چھڑ کنا۔
حدیث نمبر: 464
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا قَيْسٌ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَضَحَ فَرْجَهُ.
جابر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا، اور اپنی شرمگاہ پہ چھینٹ ماری۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ما جہ، (تحفة الأشراف : ٢٩٤٠، ومصباح الزجاجة : ١٩٠) (صحیح) (اس حدیث کی سند میں قیس بن ربیع اور محمد بن عبد الرحمن بن أبی لیلیٰ دونوں ضعیف ہیں، لیکن شواہد اور متابعات کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے )
It was narrated that Jabir said: "The Messenger of Allah ﷺ performed ablution and sprinkled his private part."