Sunan Ibne-Majah 340صحیح
پیشاب، پاخانہ کے لئے موزوں جگہ تلاش کرنا
حدیث نمبر: 340
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: كَانَ أَحَبَّ مَا اسْتَتَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ هَدَفٌ، أَوْ حَائِشُ نَخْلٍ.
عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کو قضائے حاجت کے وقت آڑ کے لیے ٹیلے یا کھجوروں کے جھنڈ سب سے زیادہ پسندیدہ تھے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الحیض ٧٩ (٣٤٢) ، الفضائل ١١ (٢٤٢٩) ، سنن ابی داود/الجہاد ٤٧ (٢٥٤٩) ، (تحفة الأشراف : ٥٢١٥) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٢٠٤، ٢٠٥) ، سنن الدارمی/الطہارة ٥ (٦٩٠) (صحیح )
It was narrated that Abdullah bin Jafar said: "The thing that the Prophet ﷺ most liked to conceal himself behind when relieving himself was a hillock or a stand of date-palm trees."