Sunan Ibne-Majah 309ضعیف
بیٹھ کر پیشاب کرنا
حدیث نمبر: 309
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ، حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبُولَ قَائِمًا، سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَزِيدَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيَّ، يَقُولُ: قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ فِي حَدِيثِ عَائِشَةَ: أَنَا رَأَيْتُهُ يَبُولُ قَاعِدًا، قَالَ: الرَّجُلُ أَعْلَمُ بِهَذَا مِنْهَا، قَالَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: وَكَانَ مِنْ شَأْنِ الْعَرَبِ الْبَوْلُ قَائِمًا، أَلَا تَرَاهُ فِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ، يَقُولُ: قَعَدَ يَبُولُ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے منع فرمایا ١ ؎۔ ابوالحسن القطان کہتے ہیں : میں نے ابوعبداللہ محمد بن یزید (یعنی : ابن ماجہ) سے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے احمد بن عبدالرحمٰن مخزومی سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ سفیان ثوری نے ام المؤمنین عائشہ (رض) کی حدیث : أنا رأيته يبول قاعدا کے بارے میں کہا کہ : مرد اس بات کو ام المؤمنین عائشہ (رض) سے زیادہ جانتے ہیں، (احمد بن عبدالرحمٰن مخزومی کی سفیان ثوری سے ملاقات نہیں) ۔ احمد بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں : عربوں کی عادت کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی تھی، کیا تم اسے عبدالرحمٰن بن حسنہ کی حدیث میں دیکھتے نہیں ہو ؟ اس میں ہے : دیکھو ! وہ عورتوں کی طرح بیٹھ کر پیشاب کرتے ہیں ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٣١١٣، ومصباح الزجاجة : ١٢٥) (ضعیف جدًا) (اس سند میں عدی بن الفضل متروک راوی ہیں، ملاحظہ ہو : سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی : ٦٣٨ )
وضاحت : ١ ؎: رسول اکرم ﷺ کو یہودی کہتے تھے کہ محمد ﷺ تو عورتوں کی طرح بیٹھ کر پیشاب کرتے ہیں۔
It was narrated that Jábir bin ‘Abdullâh said: “The Messenger of Allah ﷺ forbade us to urinate while standing.” (Da’if) I heard Muhammad bin Yazid, Abu ‘Abdullâh, say: “I heard Ahmad bin ‘Abdur-Rahman Al-Makhzumi say: ‘Sufyân AthThawri said concerning the Hadith of ‘ Aisha (RA) — ‘I (always) saw him urinating whilst sitting down’ — a man knows more about that (about such matters) than she.’ Ahmad bin ‘AbdurRahmân said: ‘It was the custom of the Arabs to urinate standing up. Do you not see that in the Hadith of ‘Abdur-Rahmân bin Hasanah it was said: ‘He sits down to urinate as a woman does.’