Sunan Ibne-Majah 307صحیح
بیٹھ کر پیشاب کرنا
حدیث نمبر: 307
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَإِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ، قَالُوا: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِالْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: مَنْ حَدَّثَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ قَائِمًا فَلَا تُصَدِّقْهُ، أَنَا رَأَيْتُهُ يَبُولُ قَاعِدًا.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ جو تم سے بیان کرے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا تو تم اس کی تصدیق نہ کرو، میں نے دیکھا ہے کہ آپ بیٹھ کر پیشاب کرتے تھے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الطہارة ٨ (١٢) ، سنن النسائی/الطہارة ٢٥ (٢٩) ، (تحفة الأشراف : ١٦١٤٧) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٦/١٣٦) (صحیح )
وضاحت : ام المؤمنین عائشہ (رض) کا انکار ان کے علم کی بنیاد پر ہے، وہ معمول بتارہی ہیں۔
It was narrated that ‘ Aisha (RA) said: “If anyone tells you that the Messenger of Allah ﷺ urinated while standing, do not believe him, for I (always) saw him urinating while sitting down.” (Hasan)