Sunan Ibne-Majah 977صحیح
امام کے قریب کن لوگوں کا ہونا مستحب ہے ؟
حدیث نمبر: 977
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُحِبُّ أَنْ يَلِيَهُ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَار لِيَأْخُذُوا عَنْهُ.
انس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ پسند فرماتے تھے کہ مہاجرین اور انصار آپ کے قریب کھڑے ہوں، تاکہ آپ سے دین کی باتیں سیکھ سکیں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٧٢٢، ومصباح الزجاجة : ٣٥٣) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/١٠٠، ١٩٩، ٢٦٣) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اس لئے کہ یہ عقل اور علم و فضل میں اور لوگوں سے آگے تھے۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah ﷺ liked the Muhajirun and Ansar to stand closest to him, so that they could learn from him." (Sahih)