Sunan Ibne-Majah 1284صحیح
عیدین کا خطبہ
حدیث نمبر: 1284
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا كَاهِلٍ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، فَحَدَّثَنِي أَخِي عَنْهُ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَخْطُبُ عَلَى نَاقَةٍ، وَحَبَشِيٌّ آخِذٌ بِخِطَامِهَا.
اسماعیل بن ابی خالد کہتے ہیں کہ میں نے ابوکاہل (رض) کو دیکھا ہے، انہیں رسول اللہ ﷺ سے شرف صحبت حاصل تھا، میرے بھائی نے مجھ سے بیان کیا کہ ابوکاہل (رض) نے کہا کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو ایک اونٹنی پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، اور ایک حبشی اس کی نکیل پکڑے ہوئے تھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/العیدین ١٦ (١٥٧٤) ، (تحفة الأشراف : ١٢١٤٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٣٠٦) (حسن )
وضاحت : ١ ؎: حبشی سے مراد بلال (رض) ہیں۔
It was narrated that Ismâ’il bin Abu Khálid said: “I saw Abu Kahil, and he was a Companion, and my brother narrated to me that he said: ‘I saw the Prophet ﷺ delivering the sermon atop his she-camel, and an Ethiopian was holding onto its reins.” (Hasan)