Sunan Ibne-Majah 1226صحیح
نفل نماز ( بلاعذر) بیٹھ کر پڑھنا
حدیث نمبر: 1226
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي هِشَامٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَقْرَأُ وَهُوَ قَاعِدٌ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ قَامَ قَدْرَ مَا يَقْرَأُ إِنْسَانٌ أَرْبَعِينَ آيَةً.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ (نفل نماز میں) بیٹھ کر قراءت کرتے تھے، جب رکوع کا ارادہ کرتے تو اتنی دیر کے لیے کھڑے ہوجاتے جتنی دیر میں کوئی شخص چالیس آیتیں پڑھ لیتا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/المسافرین ١٦ (٧٣١) ، سنن النسائی/قیام اللیل ١٦ (١٦٥١) ، (تحفة الأشراف : ١٧٩٥٠) ، وقد أخرجہ : موطا امام مالک/صلاة الجماعة ٧ (٢٢) ، مسند احمد (٦/٢١٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اور اتنی قراءت کھڑے کھڑے کر کے پھر رکوع کرتے، نفل میں ایسا کرنا صحیح ہے۔
It was narrated that Aisha (RA) said: "The Prophet ﷺ SAW used to recite Quran sitting down, then when he wanted to bow he would stand up for as long as it takes a person to recite forty Verses." (Sahih).