Sunan Ibne-Majah 1039صحیح
جو توں سمیت نماز پڑھنا
حدیث نمبر: 1039
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: لَقَدْ رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُصَلِّي فِي النَّعْلَيْنِ وَالْخُفَّيْنِ.
عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کو جوتے، اور موزے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٩٤٧٣، ومصباح الزجاجة : ٣٧٣) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٤٦١) (صحیح) (شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے، اس کی سند میں ابو اسحاق مدلس و مختلط ہیں، اور عنعنہ سے روایت کی ہے، اور زہیر بن معاویہ خدیج کی ان سے روایت اختلاط کے بعد کی ہے )
It was narrated that Abdullah said: "We saw the Messenger of Allah ﷺ performing prayer wearing sandals and leather slippers." (Daif)