Sunan Ibne-Majah 1015صحیح
جو لہسن کھائے تو وہ مسجد کے قریب بھی نہ آئے
حدیث نمبر: 1015
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ: الثُّومِ، فَلَا يُؤْذِينَا بِهَا فِي مَسْجِدِنَا هَذَا، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: وَكَانَ أَبِي يَزِيدُ فِيهِ الْكُرَّاثَ وَالْبَصَلَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْنِي: أَنَّهُ يَزِيدُ عَلَى حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الثُّومِ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو اس پودے یعنی لہسن کو کھائے، وہ ہماری مسجد میں آ کر ہمیں تکلیف نہ پہنچائے ۔ ابراہیم کہتے ہیں : میرے والد سعد ابوہریرہ (رض) کی اس حدیث میں گندنا (کراث ) ١ ؎ اور پیاز کا اضافہ کرتے تھے اور اسے بھی نبی اکرم ﷺ سے نقل کرتے تھے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٣١١١) ، وقد أخرجہ : صحیح مسلم/المساجد ١٧ (٥٦٣) ، مسند احمد (٢/٢٦٤، ٢٦٦) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: گندنا (کراث): ایک تیز بو والی سبزی جس کی بعض قسمیں پیاز اور لہسن کے مشابہ ہوتی ہیں، اسی قسم کی ایک سبزی کر اث مصری و کر اث شامی کہلاتی ہے۔
It was narrated that Ahu Hurairahh said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever eats from this plant; garlic, let him not annoy us with it in this mosque of ours.” (Sahih) Ibrahim said: My father used to add to it, on the authority of the Prophet ﷺ : Leek (Allium) and onion; i.e. he would add to the Hadith of Abu Hurairah (RA) concerning garlic.