سنن ابنِ ماجہ - اقامت نماز اور اس کا طریقہ - حدیث نمبر 1000
حدیث نمبر: 1000
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْعَلَاءِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏ وعَنْ سُهَيْلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْأَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ خَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، ‏‏‏‏‏‏وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا، ‏‏‏‏‏‏وَخَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، ‏‏‏‏‏‏وَشَرُّهَا آخِرُهَا.
عورتوں کی صفیں
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عورتوں کی سب سے بہتر صف ان کی پچھلی صف ہے، اور سب سے خراب صف ان کی اگلی صف ہے ١ ؎، مردوں کی سب سے اچھی صف ان کی اگلی صف ہے، اور سب سے بری صف ان کی پچھلی صف ہے ٢ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: حدیث العلاء عن أبیہ تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٤٠٨٣)، وحدیث سہیل عن أبیہ قد أخرجہ: صحیح مسلم/الصلاة ٢٨ (٤٤١)، سنن الترمذی/الصلاة ٥٢ (٢٢٤)، (تحفة الأشراف: ١٢٧٠١)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ٩٨ (٦٧٨)، سنن النسائی/الإمامة ٣٢ (٨٢١)، مسند احمد (٢/٢٤٧، ٣٣٦، ٣٤٠، ٣٦٦، ٤٨٥)، سنن الدارمی/الصلاة ٥٢ (١٣٠٤) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: اگلی صف سے مراد امام کے پیچھے والی صف ہے، سب سے اچھی صف پہلی صف ہے کا مطلب یہ ہے کہ دوسری صفوں کی بہ نسبت اس میں خیر و بھلائی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ جو صف امام سے قریب ہوتی ہے تو جو لوگ اس میں ہوتے ہیں وہ امام سے براہ راست مستفید ہوتے ہیں، تلاوت قرآن اور تکبیرات سنتے ہیں، اور عورتوں سے دور رہنے کی وجہ سے نماز میں خلل انداز ہونے والے وسوسوں اور برے خیالات سے عام طور سے محفوظ رہتے ہیں، اور سب سے بری صف ان مردوں کی آخری صف ہے کا مطلب یہ ہے کہ اس میں خیر و بھلائی دوسری صفوں کی بہ نسبت کم ہے، یہ مطلب نہیں کہ اس میں جو لوگ ہوں گے وہ برے ہوں گے۔ ٢ ؎: عورتوں کی آخری صف اس لئے بہتر ہے کہ وہ مردوں سے دور ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ فتنوں سے محفوظ رہتی ہیں، اور عورتوں کی اگلی صف سب سے خراب صف اس لئے ہے کہ وہ مردوں سے قریب ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ شیطان کے وسوسوں اور فتنوں سے محفوظ نہیں رہ پاتی ہیں۔
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ said: The best rows for women are the back rows, and the worst are the front rows, and the best rows for men are the front rows, and the worst are the back rows:" (Sahih)
Top