سنن ابنِ ماجہ - آداب کا بیان۔ - حدیث نمبر 3732
حدیث نمبر: 3732
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ،‏‏‏‏ عَنْ شُعْبَةَ،‏‏‏‏ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ أَبَا رَافِعٍ يُحَدِّثُ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،‏‏‏‏ أَنَّ زَيْنَبَ كَانَ اسْمُهَا بَرَّةَ،‏‏‏‏ فَقِيلَ لَهَا تُزَكِّي نَفْسَهَا،‏‏‏‏فَسَمَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ.
نام بدلنا۔
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں زینب کا نام بّرہ تھا (یعنی نیک بخت اور صالحہ) لوگوں نے اعتراض کیا کہ یہ اپنی تعریف آپ کرتی ہیں، تو رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام بدل کر زینب رکھ دیا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأدب ١٠٨ (٦١٩٢)، صحیح مسلم/الآداب ٣ (٢١٤١)، (تحفة الأشراف: ١٤٦٦٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٤٣٠، ٤٥٩)، سنن الدارمی/الاستئذان ٦٢ (٢٧٤٠) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: ام المؤمنین جویریہ ؓ کا نام بھی پہلے برّہ تھا تو آپ نے ان کا نام بدل کر جویریہ رکھا، یہ رسول اکر م کی سنت ہے اور ہر شخص کو لازم ہے کہ اگر والدین یا خاندان والوں نے جہالت سے بچپن میں کوئی برا نام رکھ دیا ہو تو جب بڑا ہو اور عقل آئے تو وہ نام بدل ڈالے۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that Zainab used to be called "Barrah" (good), and it was said that she was praising herself. So the Messenger of Allah( ﷺ saw) changed her name to Zainab.(Sahih)
Top