صحيح البخاری - کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان - حدیث نمبر 7275
حدیث نمبر: 7275
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ وَاصِلٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ جَلَسْتُ إِلَى شَيْبَةَفِي هَذَا الْمَسْجِدِ قَالَ:‏‏‏‏ جَلَسَ إِلَيَّ عُمَرُ فِي مَجْلِسِكَ هَذَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَدَعَ فِيهَا صَفْرَاءَ وَلَا بَيْضَاءَ، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا قَسَمْتُهَا بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ:‏‏‏‏ مَا أَنْتَ بِفَاعِل، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لِمَ قُلْتُ لَمْ يَفْعَلْهُ صَاحِبَاكَ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ هُمَا الْمَرْءَانِ يُقْتَدَى بِهِمَا.
رسول اللہ ﷺ کی سنتوں کی پیروی کرنے کا بیان۔ اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ ہمیں متقین کا امام بنادے مجاہد نے کہا کہ ایسے امام کہ ہم اپنے سے پہلے والوں کی اقتداء کریں اور ہم سے بعد والے ہماری اقتداء کریں اور ابن عون نے کہا کہ تین باتیں ایسی ہیں جنہیں میں اپنے اور اپنے بھائیوں کے لئے پسند کرتا ہوں اس سنت کو سیکھیں اور اس کے متعلق پوچھیں اور قرآن کو سمجھیں اور اس کے متعلق لوگوں سے دریافت کریں اور لوگوں سے بجز نیک کام کے ملنا چھوڑ دیں۔
ہم سے عمرو بن عباس نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن مہدی نے، کہا ہم سے سفیان ثوری نے، ان سے واصل نے، ان سے ابو وائل نے بیان کیا کہ اس مسجد (خانہ کعبہ) میں، میں شیبہ بن عثمان حجبی (جو کعبہ کے کلیدبردار تھے) کے پاس بیٹھا تو انہوں نے کہا کہ جہاں تم بیٹھے ہو، وہیں عمر ؓ بھی میرے پاس بیٹھے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ میرا ارادہ ہے کہ کعبہ میں کسی طرح کا سونا چاندی نہ چھوڑوں اور سب مسلمانوں میں تقسیم کر دوں جو نذر اللہ کعبہ میں جمع ہے۔ میں نے کہا کہ آپ ایسا نہیں کرسکتے۔ کہاں کیوں؟ میں نے کہا کہ آپ کے دونوں ساتھیوں (رسول اللہ اور ابوبکر ؓ) نے ایسا نہیں کیا تھا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ دونوں بزرگ ایسے ہی تھے جن کی اقتداء کرنی ہی چاہیے۔
Narrated Abu Wail (RA) : I sat with Shaiba in this Mosque (Al-Masjid-Al-Haram), and he said, "Umar once sat beside me here as you are now sitting, and said, I feel like distributing all the gold and silver that are in it (i.e., the Ka’bah) among the Muslims. I said, You cannot do that. Umar said, Why? I said, Your two (previous) companions (the Prophet ﷺ and Abu Bakr) did not do it. Umar said, They are the two persons whom one must follow." (See Hadith No. 664, Vol. 2)
Top