صحيح البخاری - نماز قصر کا بیان - حدیث نمبر 1221
حدیث نمبر: 1221
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عُمَرُ هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ سَرِيعًا دَخَلَ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ خَرَجَ وَرَأَى مَا فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ مِنْ تَعَجُّبِهِمْ لِسُرْعَتِهِ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ ذَكَرْتُ وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ تِبْرًا عِنْدَنَا فَكَرِهْتُ أَنْ يُمْسِيَ أَوْ يَبِيتَ عِنْدَنَا، ‏‏‏‏‏‏فَأَمَرْتُ بِقِسْمَتِهِ.
باب: آدمی نماز میں کسی بات کی فکر کرے تو کیسا ہے؟
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے روح بن عبادہ نے، کہا کہ ہم سے عمر نے جو سعید کے بیٹے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے ابن ابی ملیکہ نے خبر دی عقبہ بن حارث ؓ سے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم کے ساتھ عصر کی نماز پڑھی۔ آپ سلام پھیرتے ہی بڑی تیزی سے اٹھے اور اپنی ایک بیوی کے حجرہ میں تشریف لے گئے، پھر باہر تشریف لائے۔ آپ نے اپنی جلدی پر اس تعجب و حیرت کو محسوس کیا جو صحابہ کے چہروں سے ظاہر ہو رہا تھا، اس لیے آپ نے فرمایا کہ نماز میں مجھے سونے کا ایک ڈلا یاد آگیا جو ہمارے پاس تقسیم سے باقی رہ گیا تھا۔ مجھے برا معلوم ہوا کہ ہمارے پاس وہ شام تک یا رات تک رہ جائے۔ اس لیے میں نے اسے تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔
Narrated Uqba bin Al-Harith (RA): I offered the Asr prayer with the Prophet ﷺ and after finishing the prayer with Taslim he got up quickly and went to some of his wives and then came out. He noticed the signs of astonishment on the faces of the people caused by his speed. He then said, "I remembered while I was in my prayer that a piece of gold was Lying in my house and I disliked that it should remain with us throughout the night, and so I have ordered it to be distributed." ________
Top