صحيح البخاری - فضائل قرآن - حدیث نمبر 5062
حدیث نمبر: 5062
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ آَيَةً سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِلَافَهَا فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَانْطَلَقْتُ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:‏‏‏‏ كِلَاكُمَا مُحْسِنٌ فَاقْرَءَا أَكْبَرُ عِلْمِي قَالَ:‏‏‏‏ فَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ اخْتَلَفُوا فَأَهْلَكَهُمْ.
دل لگنے تک قرآن شریف پڑھنے کا بیان
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے، ان سے عبدالملک بن میسرہ نے، ان سے نزال بن سبرہ نے کہ عبداللہ بن مسعود ؓ نے ایک صاحب (ابی بن کعب ؓ) کو ایک آیت پڑھتے سنا، وہی آیت انہوں نے رسول اللہ سے اس کے خلاف سنی تھی۔ (ابن مسعود ؓ نے بیان کیا کہ) پھر میں نے ان کا ہاتھ پکڑا اور انہیں نبی کریم کی خدمت میں لایا۔ نبی کریم نے فرمایا کہ تم دونوں صحیح ہو (اس لیے اپنے اپنے طور پر پڑھو۔ ) (شعبہ کہتے ہیں کہ) میرا غالب گمان یہ ہے کہ نبی کریم نے یہ بھی فرمایا کہ (اختلاف و نزاع نہ کیا کرو) کیونکہ تم سے پہلے کی امتوں نے اختلاف کیا اور اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کردیا۔
Narrated Abdullah (RA) : That he heard a man reciting a Quranic Verse which he had heard the Prophet ﷺ reciting in a different way. So he took that man to the Prophet ﷺ (and told him the story). The Prophet ﷺ said, "Both of you are reciting in a correct way, so carry on reciting." The Prophet ﷺ further added, "The nations which were before you were destroyed (by Allah) because they differed."
Top