صحيح البخاری - فرائض کی تعلیم کا بیان - حدیث نمبر 6744
حدیث نمبر: 6744
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِسْرَائِيلَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ خَاتِمَةُ سُورَةِ النِّسَاءِ يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلالَةِ سورة النساء آية 176.
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے ﷺ وہ تم سے فتوی پوچھتے ہیں تم کہہ دو کہ اللہ تمہیں کلالہ کے متعلق حکم دیتا ہے۔ کہ اگر کوئی شخص مرجائے اور اس کی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو تو بہن کے لئے نصف ہے جو وہ چھوڑے اور وہ اس بہن کا وارث ہوگا، اگر اس کی اولاد نہ ہو، اگر وہ دو بہنیں ہوں تو ان کے لئے دو ثلث ہے اس کا جو وہ چھوڑے اور اگر چند بھائی بہن ہو تو مرد کے لئے عورت کادو چند ہے، اللہ تعالیٰ تمہارے لئے بیان کرتا ہے تاکہ گمراہ نہ ہوجاؤ اور اللہ ہر چیز کو جاننے والاہے۔
ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، ان سے اسرائیل نے، ان سے ابواسحاق نے، ان سے براء ؓ نے بیان کیا کہ آخری آیت (میراث کی) سورة نساء کے آخر کی آیتیں نازل ہوئیں يستفتونک قل الله يفتيكم في الکلالة‏ کہ آپ سے فتویٰ پوچھتے ہیں، کہہ دیجئیے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں کلالہ کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے۔
Narrated Al-Bara (RA) : The last Quranic Verse that was revealed (to the Prophet) was the final Verse of Surat-an-Nisa, i.e., They ask you for a legal verdict Say: Allah directs (thus) About those who leave No descendants or ascendants as heirs.... (4.176)
Top