صحيح البخاری - غزوات کا بیان - حدیث نمبر 4154
حدیث نمبر: 4154
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،‏‏‏‏ قَالَ عَمْرٌو،‏‏‏‏ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ:‏‏‏‏ أَنْتُمْ خَيْرُ أَهْلِ الْأَرْضِ،‏‏‏‏ وَكُنَّا أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ وَلَوْ كُنْتُ أُبْصِرُ الْيَوْمَ لَأَرَيْتُكُمْ مَكَانَ الشَّجَرَةِ. تَابَعَهُ الْأَعْمَشُ،‏‏‏‏ سَمِعَ سَالِمًا،‏‏‏‏ سَمِعَ جَابِرًا أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ .
حدیث نمبر: 4155
وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبِي،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،‏‏‏‏ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:‏‏‏‏ كَانَ أَصْحَابُ الشَّجَرَةِ أَلْفًا وَثَلَاثَ مِائَةٍ،‏‏‏‏ وَكَانَتْ أَسْلَمُ ثُمْنَ الْمُهَاجِرِينَ. تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ.
باب: غزوہ حدیبیہ کا بیان۔
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ‘ ان سے عمرو بن دینار نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ میں نے جابر بن عبداللہ ؓ سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے رسول اللہ نے غزوہ حدیبیہ کے موقع پر فرمایا تھا کہ تم لوگ تمام زمین والوں میں سب سے بہتر ہو۔ ہماری تعداد اس موقع پر چودہ سو تھی۔ اگر آج میری آنکھوں میں بینائی ہوتی تو میں تمہیں اس درخت کا مقام دکھاتا۔ اس روایت کی متابعت اعمش نے کی، ان سے سالم نے سنا اور انہوں نے جابر ؓ سے سنا کہ چودہ سو صحابہ غزوہ حدیبیہ میں تھے۔
اور عبیداللہ بن معاذ نے بیان کیا ‘ ان سے ان کے والد نے بیان کیا ‘ ان سے شعبہ نے بیان کیا ‘ ان سے عمرو بن مرہ نے ‘ ان سے عبداللہ بن ابی اوفی ؓ نے بیان کیا کہ درخت والوں (بیعت رضوان کرنے والوں) کی تعداد تیرہ سو تھی۔ قبیلہ اسلم مہاجرین کا آٹھواں حصہ تھے۔ اس روایت کی متابعت محمد بن بشار نے کی ‘ ان سے ابوداؤد طیالسی نے بیان کیا اور ان سے شعبہ نے۔
Narrated Jabir bin Abdullah (RA): On the day of Al-Hudaibiya, Allahs Apostle ﷺ said to us "You are the best people on the earth!" We were 140O then. If I could see now, I would have shown you the place of the Tree (beneath which the Pledge of allegiance was given by us)," Salim said, "Our number was 1400." Abdullah bin Abi Aufa said, "The people (who gave the Pledge of allegiance) under the Tree numbered 130O and the number of Bani Aslam was 1/8 of the Emigrants."
Top