صحيح البخاری - غزوات کا بیان - حدیث نمبر 4153
حدیث نمبر: 4153
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ،‏‏‏‏ عَنْ سَعِيدٍ،‏‏‏‏ عَنْ قَتَادَةَ،‏‏‏‏ قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،‏‏‏‏ بَلَغَنِي أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ،‏‏‏‏ كَانَ يَقُولُ:‏‏‏‏ كَانُوا أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً،‏‏‏‏ فَقَالَ لِي سَعِيدٌ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي جَابِرٌ:‏‏‏‏ كَانُوا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً الَّذِينَ بَايَعُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ. تَابَعَهُ أَبُو دَاوُدَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا قُرَّةُ،‏‏‏‏ عَنْ قَتَادَةَ.
باب: غزوہ حدیبیہ کا بیان۔
ہم سے صلت بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، ان سے سعید بن ابی عروبہ نے، ان سے قتادہ نے کہ میں نے سعید بن مسیب سے پوچھا ‘ مجھے معلوم ہوا ہے کہ جابر ؓ کہا کرتے تھے کہ (حدیبیہ کی صلح کے موقع پر) صحابہ کی تعداد چودہ سو تھی۔ اس پر سعید بن مسیب نے بیان کیا کہ مجھ سے جابر ؓ نے یہ کہا تھا اس موقع پر پندرہ سو صحابہ ؓ موجود تھے۔ جنہوں نے نبی کریم سے حدیبیہ میں بیعت کی تھی۔ ابوداؤد طیالسی نے بیان کیا، ہم سے قرۃ بن خالد نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور محمد بن بشار نے بھی ابوداؤد طیالسی کے ساتھ اس کو روایت کیا ہے۔
Narrated Qatada (RA): I said to Said bin Al-Musaiyab, "I have been informed that Jabir bin Abdullah said that the number (of Al-Hudaibiya Muslim warriors) was 1400." Said said to me, "Jabir narrated to me that they were 150O who gave the Pledge of allegiance to the Prophet ﷺ on the day of Al-Hudaibiya.
Top