صحيح البخاری - غزوات کا بیان - حدیث نمبر 4118
حدیث نمبر: 4118
حَدَّثَنَا مُوسَى،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ،‏‏‏‏ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى الْغُبَارِ سَاطِعًا فِي زُقَاقِ بَنِي غَنْمٍ مَوْكِبَ جِبْرِيلَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ حِينَ سَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ.
باب: غزوہ احزاب سے نبی کریم ﷺ کا واپس لوٹنا اور بنو قریظہ پر چڑھائی کرنا اور ان کا محاصرہ کرنا۔
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے جریر بن حازم نے بیان کیا ‘ ان سے حمید بن ہلال نے اور ان سے انس ؓ نے بیان کیا کہ جیسے اب بھی وہ گردوغبار میں دیکھ رہا ہوں جو جبرائیل (علیہ السلام) کے ساتھ سوار فرشتوں کی وجہ سے قبیلہ بنو غنم کی گلی میں اٹھا تھا جب رسول اللہ بنو قریظہ کے خلاف چڑھ کر گئے تھے۔
Narrated Anas (RA): As if I am just now looking at the dust rising in the street of Banu Ghanm (in Medina) because of the marching of Gabriel (علیہ السلام)s regiment when Allahs Apostle ﷺ set out to Banu Quraiza (to attack them).
Top