صحيح البخاری - غزوات کا بیان - حدیث نمبر 4106
حدیث نمبر: 4106
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ مَسْلَمَةَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي أَبِي،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ،‏‏‏‏ يُحَدِّثُ قَالَ:‏‏‏‏ لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْأَحْزَابِ وَخَنْدَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُهُ يَنْقُلُ مِنْ تُرَابِ الْخَنْدَقِ حَتَّى وَارَى عَنِّي الْغُبَارُ جِلْدَةَ بَطْنِهِ،‏‏‏‏ وَكَانَ كَثِيرَ الشَّعَرِ فَسَمِعْتُهُ يَرْتَجِزُ بِكَلِمَاتِ ابْنِ رَوَاحَةَ وَهُوَ يَنْقُلُ مِنَ التُّرَابِ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا،‏‏‏‏ وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا،‏‏‏‏ فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا،‏‏‏‏ إِنَّ الْأُولَى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا،‏‏‏‏ وَإِنْ أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ ثُمَّ يَمُدُّ صَوْتَهُ بِآخِرِهَا.
باب: غزوہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوہ احزاب ہے۔
مجھ سے احمد بن عثمان نے بیان کیا کہا ہم سے شریح بن مسلمہ نے بیان کیا کہا کہ مجھ سے ابراہیم بن یوسف نے بیان کیا کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ان سے ابواسحاق سبیعی نے کہ میں نے براء بن عازب ؓ سے سنا وہ بیان کرتے تھے کہ غزوہ احزاب کے موقع پر رسول اللہ کو میں نے دیکھا کہ خندق کھودتے ہوئے اس کے اندر سے آپ مٹی اٹھا اٹھا کر لا رہے ہیں۔ آپ کے بطن مبارک کی کھال مٹی سے اٹ گئی تھی۔ آپ کے (سینے سے پیٹ تک) گھنے بالوں (کی ایک لکیر) تھی۔ میں نے خود سنا کہ آپ ابن رواحہ ؓ کے رجزیہ اشعار مٹی اٹھاتے ہوئے پڑھ رہے تھے۔ اے اللہ! اگر تو نہ ہوتا تو ہمیں سیدھا راستہ نہ ملتا نہ ہم صدقہ کرتے نہ نماز پڑھتے پس ہم پر تو اپنی طرف سے سکینت نازل فرما اور اگر ہمارا آمنا سامنا ہوجائے تو ہمیں ثابت قدمی عطا فرما۔ یہ لوگ ہمارے اوپر ظلم سے چڑھ آئے ہیں۔ جب یہ ہم سے کوئی فتنہ چاہتے ہیں تو ہم ان کی نہیں سنتے۔ راوی نے بیان کیا کہ آپ آخری کلمات کو کھینچ کر پڑھتے تھے۔
Narrated Al-Bara (RA): When it was the day of Al-Ahzab (i.e. the clans) and Allahs Apostle ﷺ dug the trench, I saw him carrying earth out of the trench till dust made the skin of his abdomen out of my sight and he was a hairy man. I heard him reciting the poetic verses composed by Ibn Rawaha while he was carrying the earth, "O Allah! Without You we would not have been guided, nor would we have given in charity, nor would we have prayed. So, (O Allah), please send Sakina (i.e. calmness) upon us and make our feet firm if we meet the enemy, as they have rebelled against us. And if they intend affliction (i.e. want to frighten us, and fight against us) then we would not (flee but withstand them)." The Prophet ﷺ would then prolong his voice at the last words.
Top