صحيح البخاری - غزوات کا بیان - حدیث نمبر 4069
قَالَ حُمَيْدٌ وَثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ شُجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ: كَيْفَ يُفْلِحُ قَوْمٌ شَجُّوا نَبِيَّهُمْ. فَنَزَلَتْ: ‏‏‏‏لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ‏‏‏‏.
باب: (اللہ تعالیٰ کا فرمان) ”آپ کو اس امر میں کوئی اختیار نہیں، اللہ خواہ ان کی توبہ قبول کرے یا انہیں عذاب کرے پس بیشک وہ ظالم ہیں“۔
حمید اور ثابت بنانی نے انس ؓ سے بیان کیا کہ غزوہ احد کے موقع پر نبی کریم کے سر مبارک میں زخم آگئے تھے تو آپ نے فرمایا کہ وہ قوم کیسے فلاح پائے گی جس نے اپنے نبی کو زخمی کردیا۔ اس پر (آیت) ليس لک من الأمر شىء نازل ہوئی۔
Translation not available..
Top