صحيح البخاری - غزوات کا بیان - حدیث نمبر 4007
حدیث نمبر: 4007
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّهْرِيّ، ‏‏‏‏‏‏سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ،‏‏‏‏ يُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي إِمَارَتِهِ،‏‏‏‏ أَخَّرَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ الْعَصْرَ،‏‏‏‏ وَهُوَ أَمِيرُ الْكُوفَةِ فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو مَسْعُودٍ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيُّ جَدُّ زَيْدِ بْنِ حَسَنٍ شَهِدَ بَدْرًا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ لَقَدْ عَلِمْتَ نَزَلَ جِبْرِيلُ فَصَلَّى،‏‏‏‏ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسَ صَلَوَاتٍ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ هَكَذَا أُمِرْتُ،‏‏‏‏ كَذَلِكَ كَانَ بَشِيرُ بْنُ أَبِي مَسْعُودٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ.s
یہ عنوان سے خالی ہے۔
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، انہیں زہری نے، انہوں نے عروہ بن زبیر سے سنا کہ امیرالمؤمنین عمر بن عبدالعزیز سے انہوں نے ان کے عہد خلافت میں یہ حدیث بیان کی کہ مغیرہ بن شعبہ ؓ جب کوفہ کے امیر تھے، تو انہوں نے ایک دن عصر کی نماز میں دیر کی۔ اس پر زید بن حسن کے نانا ابومسعود عقبہ بن عمرو انصاری ؓ ان کے یہاں گئے۔ وہ بدر کی لڑائی میں شریک ہونے والے صحابہ میں سے تھے اور کہا: آپ کو معلوم ہے کہ جبرائیل (علیہ السلام) (نماز کا طریقہ بتانے کے لیے) آئے اور آپ نے نماز پڑھی اور نبی کریم نے ان کے پیچھے نماز پڑھی، پانچوں وقت کی نمازیں۔ پھر فرمایا کہ اسی طرح مجھے حکم ملا ہے۔ بشیر بن ابی مسعود بھی یہ حدیث اپنے والد سے بیان کرتے تھے۔
Narrated Az-Zuhri: I heard Urwa bin Az-Zubair talking to Umar bin Abdul Aziz (RA) during the latters Governorship (at Medina), he said, "Al-Mughira bin Shuba delayed the Asr prayer when he was the ruler of Al-Kufa. On that, Abu Masud (RA). Uqba bin Amr Al-Ansari, the grand-father of Zaid bin Hasan, who was one of the Badr warriors, came in and said, (to Al-Mughira), You know that Gabriel (علیہ السلام) came down and offered the prayer and Allahs Apostle ﷺ prayed five prescribed prayers, and Gabriel (علیہ السلام) said (to the Prophet ﷺ ), "I have been ordered to do so (i.e. offer these five prayers at these fixed stated hours of the day)."
Top