معارف الحدیث - - حدیث نمبر 6002
حدیث نمبر: 6089
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَيْسٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ جَرِيرٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَا حَجَبَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ فِي وَجْهِي.
حدیث نمبر: 6090
وَلَقَدْ شَكَوْتُ إِلَيْهِ أَنِّي لَا أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ فَضَرَبَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي وَقَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا.
مسکراہٹ اور ہنسی کا بیان اور فاطمہ ؓ نے بیان کیا کہ آپ ﷺ نے مجھ سے چپکے سے فرمایا تو میں ہنس پڑی اور حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہی ہنساتا اور رلاتا ہے
ہم سے ابن نمیر نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ادریس نے بیان کیا، ان سے اسماعیل نے، ان سے قیس نے اور ان سے جریر ؓ نے بیان کیا کہ جب سے میں نے اسلام قبول کیا نبی کریم نے (اپنے پاس آنے سے) کبھی نہیں روکا اور جب بھی آپ نے مجھے دیکھا تو مسکرائے۔
میں نے نبی کریم ﷺ سے شکایت کی کہ میں گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ پاتا تو نبی کریم نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر مارا اور دعا کی اللهم ثبته واجعله هاديا مهديا اے اللہ! اسے ثبات فرما، اسے ہدایت کرنے والا اور خود ہدایت پایا ہوا بنا۔
Top