صحيح البخاری - عمرہ کا بیان - حدیث نمبر 1793
حدیث نمبر: 1793
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْ رَجُلٍ طَافَ بِالْبَيْتِ فِي عُمْرَةٍ وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، ‏‏‏‏‏‏أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ ؟،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، ‏‏‏‏‏‏وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، ‏‏‏‏‏‏وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعًا، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ.
حدیث نمبر: 1794
قَالَ:‏‏‏‏ وَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ لَا يَقْرَبَنَّهَا حَتَّى يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ.
باب: عمرہ کرنے والا احرام سے کب نکلتا ہے؟
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، ان سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے کہا کہ ہم نے ابن عمر ؓ سے ایک ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو عمرہ کے لیے بیت اللہ کا طواف تو کرتا ہے لیکن صفا اور مروہ کی سعی نہیں کرتا، کیا وہ (صرف بیت اللہ کے طواف کے بعد) اپنی بیوی سے ہمبستر ہوسکتا ہے؟ انہوں نے اس کا جواب یہ دیا کہ نبی کریم (مکہ) تشریف لائے اور آپ نے بیت اللہ کا سات چکروں کے ساتھ طواف کیا، پھر مقام ابراہیم (علیہ السلام) کے قریب دو رکعت نماز پڑھی، اس کے بعد صفا اور مروہ کی سات مرتبہ سعی کی اور رسول اللہ کی زندگی تمہارے لیے بہترین نمونہ ہے۔
انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے جابر بن عبداللہ ؓ سے بھی اس کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا صفا اور مروہ کی سعی سے پہلے اپنی بیوی کے قریب بھی نہ جانا چاہیے۔
Narrated Amr bin Dinar (RA): We asked Ibn Umar (RA) whether a man who had performed the Tawaf of the Ka’bah but had not performed the Tawaf between As-Safa and Al-Marwa yet, was permitted to have sexual relation with his wife. He replied, "The Prophet ﷺ arrived (at Makkah) and circumambulated the Ka’bah seven times and then offered a two Rakat prayer behind Maqam-lbrahim and then performed the going (Tawaf) between As-Safa and Al-Marwa (seven times) (and verily, in Allahs Apostle ﷺ you have a good example." And we asked Jabir bin Abdullah (the same question) and he replied, "He should not go near her till he has finished the going (Tawaf) between As-Safa and Al-Marwa."
Top