صحيح البخاری - دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 6396
حدیث نمبر: 6396
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ مَلَأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا كَمَا شَغَلُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَى، ‏‏‏‏‏‏حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، ‏‏‏‏‏‏وَهِيَ صَلَاةُ الْعَصْرِ.
مشرکین پر بدعا کرنے کا بیان۔ اور ابن مسعود نے کہا نبی ﷺ نے فرمایا اے اللہ تو ان کافروں کے خلاف یوسف (علیہ السلام) کے سات (قحط) کی طرح سات (قحط) کے ذریعے ہماری مدد فرما اور فرمایا یااللہ ابوجہل پر لعنت فرما اور ابن عمر نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے نماز میں دعا فرمائی کہ یااللہ فلاں فلاں پر لعنت کر یہاں تک کہ اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی۔
ہم سے محمد بن مثنی ٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے انصاری نے بیان کیا، ان سے ہشام بن حسان نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن سیرین نے بیان کیا، ان سے عبیدہ نے بیان کیا، کہا ہم سے علی بن ابی طالب ؓ نے بیان کیا کہ غزوہ خندق کے موقع پر ہم رسول اللہ کے ساتھ تھے۔ نبی کریم نے فرمایا اللہ ان کی قبروں اور ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے۔ انہوں نے ہمیں صلاة الوسطى (عصر کی نماز) نہیں پڑھنے دی جب تک کہ سورج غروب ہوگیا اور یہ عصر کی نماز تھی۔
Narrated Ali Ibn Abi Talib (RA) : We were in the company of the Prophet ﷺ on the day (of the battle) of Al-Khandaq (the Trench). The Prophet ﷺ said, "May Allah fill their (the infidels) graves and houses with fire, as they have kept us so busy that we could not offer the middle prayer till the sun had set; and that prayer was the Asr prayer."
Top