صحيح البخاری - حیض کا بیان - حدیث نمبر 316
حدیث نمبر: 316
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُرْوَةَ ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ عَائِشَةَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ أَهْلَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، ‏‏‏‏‏‏فَكُنْتُ مِمَّنْ تَمَتَّعَ وَلَمْ يَسُقْ الْهَدْيَ، ‏‏‏‏‏‏فَزَعَمَتْ أَنَّهَا حَاضَتْ وَلَمْ تَطْهُرْ حَتَّى دَخَلَتْ لَيْلَةُ عَرَفَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَتْ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏هَذِهِ لَيْلَةُ عَرَفَةَ وَإِنَّمَا كُنْتُ تَمَتَّعْتُ بِعُمْرَةٍ ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ انْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي وَأَمْسِكِي عَنْ عُمْرَتِكِ فَفَعَلْتُ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا قَضَيْتُ الْحَجَّ أَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ لَيْلَةَ الْحَصْبَةِ فَأَعْمَرَنِي مِنَ التَّنْعِيمِ مَكَانَ عُمْرَتِي الَّتِي نَسَكْتُ.
باب: عورت کا حیض کے غسل کے بعد کنگھا کرنا جائز ہے۔
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے، کہا ہم سے ابن شہاب زہری نے عروہ کے واسطہ سے کہ عائشہ ؓ نے بتلایا کہ میں نے نبی کریم کے ساتھ حجۃ الوداع کیا، میں تمتع کرنے والوں میں تھی اور ہدی (یعنی قربانی کا جانور) اپنے ساتھ نہیں لے گئی تھی۔ عائشہ ؓ نے اپنے متعلق بتایا کہ پھر وہ حائضہ ہوگئیں اور عرفہ کی رات آگئی اور ابھی تک وہ پاک نہیں ہوئی تھیں۔ اس لیے انہوں نے رسول اللہ سے کہا کہ یا رسول اللہ! آج عرفہ کی رات ہے اور میں عمرہ کی نیت کرچکی تھی، رسول اللہ نے فرمایا کہ اپنے سر کو کھول ڈال اور کنگھا کر اور عمرہ کو چھوڑ دے۔ میں نے ایسا ہی کیا۔ پھر میں نے حج پورا کیا۔ اور لیلۃ الحصبہ میں عبدالرحمٰن بن ابوبکر کو نبی کریم نے حکم دیا۔ وہ مجھے اس عمرہ کے بدلہ میں جس کی نیت میں نے کی تھی تنعیم سے (دوسرا) عمرہ کرا لائے۔
Narrated Aisha (RA): In the last Hajj of Allahs Apostle ﷺ I assume the Ihram for Hajj along with Allah Apostle. I was one of those who intended Tamattu (to perform Hajj an Umra) and did not take the Hadi (animal for sacrifice) with me. I got my menses and was not clean till the night of Arafa I said, "O Allahs Apostle ﷺ ! It is the night of the day of Arafat and I intended to perform the Hajj Tamattu with Umra Allahs Apostle ﷺ told me to undo my hair and comb it and to postpone the Umra. I did the same and completed the Hajj. On the night of Al-Hasba (i.e. place outside Makkah where the pilgrims go after finishing all the ceremonies Hajj at Mina) he (the Prophet ﷺ ordered Abdur Rahman (Aishas brother) to take me to At-Tanim to assume the lhram forUmra in lieu of that of Hajj-atTamattu which I had intended to perform.
Top