مشکوٰۃ المصابیح - عدت کا بیان - حدیث نمبر 270
وعنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال إياكم وسوء ذات البين فإنها الحالقة . رواه الترمذي
دو آدمیوں کے درمیان برائی ڈالنے کی مذمت
اور حضرت ابوہریرہ ؓ آنحضرت ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا تم اپنے آپ کو دو آدمیوں کے درمیان برائی ڈالنے کی خصلت سے بچاؤ کیونکہ یہ خصلت مونڈنے والی یعنی دین کو تباہ کرنے والی ہے۔ (ترمذی)
Top