صحيح البخاری - حج کا بیان - حدیث نمبر 1638
حدیث نمبر: 1638
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُرْوَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، ‏‏‏‏‏‏خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَأَهْلَلْنَا بِعُمْرَةٍ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ، ‏‏‏‏‏‏فَلْيُهِلَّ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ لَا يَحِلُّ حَتَّى يَحِلَّ مِنْهُمَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَدِمْتُ بمكة وَأَنَا حَائِضٌ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا قَضَيْنَا حَجَّنَا أَرْسَلَنِي مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَى التَّنْعِيمِ فَاعْتَمَرْتُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ هَذِهِ مَكَانَ عُمْرَتِكِ، ‏‏‏‏‏‏فَطَافَ الَّذِينَ أَهَلُّوا بِالْعُمْرَةِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ حَلُّوا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ طَافُوا طَوَافًا آخَرَ بَعْدَ أَنْ رَجَعُوا مِنْ مِنًى، ‏‏‏‏‏‏وَأَمَّا الَّذِينَ جَمَعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّمَا طَافُوا طَوَافًا وَاحِدًا.
باب: قران کرنے والا ایک طواف کرے یا دو؟
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں امام مالک (رح) نے ابن شہاب سے خبر دی، انہیں عروہ نے اور ان سے عائشہ ؓ نے کہا کہ حجتہ الوداع میں ہم رسول اللہ کے ساتھ (مدینہ سے) نکلے اور ہم نے عمرہ کا احرام باندھا۔ پھر نبی کریم نے فرمایا کہ جس کے ساتھ قربانی کا جانور ہو وہ حج اور عمرہ دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھے۔ ایسے لوگ دونوں کے احرام سے ایک ساتھ حلال ہوں گے۔ میں بھی مکہ آئی تھی لیکن مجھے حیض آگیا تھا۔ اس لیے جب ہم نے حج کے کام پورے کرلیے تو نبی کریم نے مجھے عبدالرحمٰن کے ساتھ تنعیم کی طرف بھیجا۔ میں نے وہاں سے عمرہ کا احرام باندھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تمہارے اس عمرہ کے بدلہ میں ہے (جسے تم نے حیض کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا) جن لوگوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا انہوں نے سعی کے بعد احرام کھول دیا اور دوسرا طواف منٰی سے واپسی پر کیا لیکن جن لوگوں نے حج اور عمرہ کا احرام ایک ساتھ باندھا تھا انہوں نے صرف ایک طواف کیا۔
Narrated Aisha (RA): We set out with Allahs Apostle ﷺ in the year of his Last Hajj and we mended (the Ihram) for Umra. Then the Prophet ﷺ said, "Whoever has a Hadi with him should assume Ihram for both Hajj and Umra, and should not finish it till he performs both of the them (Hajj and Umra)." When we reached Makkah, I had my menses. When we had performed our Hajj, the Prophet ﷺ sent me with Abdur-Rahman to Tanim and I performed the Umra. The Prophet ﷺ said, "This is in lieu of your missed Umra." Those who had assumed Ihram for Umra performed Tawaf (between Safa and Marwa) and then finished their Ihram. And then they performed another Tawaf (between Safa and Marwa) after returning from Mina. And those who had assumed lhram for Hajj and Umra to get her ( Hajj-Qiran) performed only one Tawaf (between Safa and Marwa). ________
Top