صحيح البخاری - جہاد اور سیرت رسول اللہ ﷺ - حدیث نمبر 3106
حدیث نمبر: 3106
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي أَبِي ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ثُمَامَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا اسْتُخْلِفَ بَعَثَهُ إِلَى الْبَحْرَيْنِ وَكَتَبَ لَهُ هَذَا الْكِتَابَ وَخَتَمَهُ بِخَاتَمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ نَقْشُ الْخَاتَمِ ثَلَاثَةَ أَسْطُرٍ مُحَمَّدٌ سَطْرٌ، ‏‏‏‏‏‏وَرَسُولُ سَطْرٌ، ‏‏‏‏‏‏وَاللَّهِ سَطْرٌ.
باب: نبی کریم ﷺ کی زرہ، عصاء مبارک، آپ ﷺ کی تلوار، پیالہ اور انگوٹھی کا بیان۔
ہم سے محمد بن عبداللہ انصاری نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے میرے والد عبداللہ نے بیان کیا ‘ ان سے ثمامہ نے اور ان سے انس ؓ نے کہ جب ابوبکر ؓ خلیفہ ہوئے تو انہوں نے ان کو (یعنی انس ؓ کو) بحرین (عامل بنا کر) بھیجا اور ایک پروانہ لکھ کر ان کو دیا اور اس پر نبی کریم کی انگوٹھی کی مہر لگائی، مہر مبارک پر تین سطریں کندہ تھیں ‘ ایک سطر میں محمد دوسری میں رسول تیسری میں اللہ کندہ تھا۔
Narrated Anas (RA): That when Abu Bakr (RA) became the Caliph, he sent him to Bahrain and wrote this letter for him, and stamped it with the Ring of the Prophet. Three lines were engraved on the Ring, (the word) Muhammad was in a line, Apostle was in another line, and Allah in a third.
Top