صحيح البخاری - جہاد اور سیرت رسول اللہ ﷺ - حدیث نمبر 2903
حدیث نمبر: 2903
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَهْلٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَمَّا كُسِرَتْ بَيْضَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَأْسِهِ وَأُدْمِيَ وَجْهُهُ وَكُسِرَتْ رَبَاعِيَتُهُ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ عَلِيٌّ يَخْتَلِفُ بِالْمَاءِ فِي الْمِجَنِّ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَتْ فَاطِمَةُ تَغْسِلُهُ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا رَأَتِ الدَّمَ يَزِيدُ عَلَى الْمَاءِ كَثْرَةً عَمَدَتْ إِلَى حَصِيرٍ، ‏‏‏‏‏‏فَأَحْرَقَتْهَا وَأَلْصَقَتْهَا عَلَى جُرْحِهِ فَرَقَأَ الدَّمُ.
باب: ڈھال کا بیان اور جو اپنے ساتھی کی ڈھال کو استعمال کرے اس کا بیان۔
ہم سے سعید بن عفیر نے بیان کیا، کہا ہم سے یعقوب بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے ابوحازم نے اور ان سے سہل بن سعد ساعدی ؓ نے بیان کیا کہ جب احد کی لڑائی میں نبی کریم کا خود آپ کے سر مبارک پر توڑا گیا اور چہرہ مبارک خون آلود ہوگیا اور آپ کے آگے کے دانت شہید ہوگئے تو علی ؓ ڈھال میں بھربھر کر پانی باربار لا رہے تھے اور فاطمہ ؓ زخم کو دھو رہی تھیں۔ جب انہوں نے دیکھا کہ خون پانی سے اور زیادہ نکل رہا ہے تو انہوں نے ایک چٹائی جلائی اور اس کی راکھ کو آپ کے زخموں پر لگا دیا، جس سے خون آنا بند ہوگیا۔
Narrated Sahl (RA): When the helmet of the Prophet ﷺ was smashed on his head and blood covered his face and one of his front teeth got broken, Ali brought the water in his shield and Fatima the Prophets daughter) washed him. But when she saw that the bleeding increased more by the water, she took a mat, burnt it, and placed the ashes on the wound of the Prophet ﷺ and so the blood stopped oozing out.
Top