صحيح البخاری - جہاد اور سیرت رسول اللہ ﷺ - حدیث نمبر 2828
حدیث نمبر: 2828
حَدَّثَنَا آدَمُ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ أَبُو طَلْحَةَ لَا يَصُومُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَجْلِ الْغَزْوِ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ أَرَهُ مُفْطِرًا إِلَّا يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى.
باب: جہاد کو (نفلی روزوں پر) مقدم رکھنا۔
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ثابت بنانی نے ‘ کہا کہ میں نے انس بن مالک ؓ سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ ابوطلحہ زید بن سہیل ؓ رسول اللہ کے زمانے میں جہاد میں شرکت کے خیال سے (نفلی روزے نہیں رکھتے تھے لیکن آپ کی وفات کے بعد پھر میں نے انہیں عیدالفطر اور عید الاضحی کے سوا روزے کے بغیر نہیں دیکھا۔
Narrated Anas bin Malik (RA) In the life-time of the Prophet, Abu Talha did not fast because of the Jihad, but after the Prophet ﷺ died I never saw him without fasting except on Id-ul-Fitr and Id-ul-Aclha.
Top