مسند امام احمد - حضرت سبرہ بن معبد کی مرویات۔ - حدیث نمبر 8009
حدیث نمبر: 440
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي نَافِعٌ قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ أَنَّهُ كَانَ يَنَامُ وَهْوَ شَابٌّ أَعْزَبُ لاَ أَهْلَ لَهُ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
باب: مسجدوں میں مردوں کا سونا۔
ہم سے مسدد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے یحییٰ نے عبیداللہ کے واسطہ سے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ کو نافع نے بیان کیا، کہا کہ مجھے عبداللہ بن عمر ؓ نے خبر دی کہ وہ اپنی نوجوانی میں جب کہ ان کے بیوی بچے نہیں تھے نبی کریم کی مسجد میں سویا کرتے تھے۔
Top