صحيح البخاری - توحید کا بیان - حدیث نمبر 7386
حدیث نمبر: 7386
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَيُّوبَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي مُوسَى ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، ‏‏‏‏‏‏فَكُنَّا إِذَا عَلَوْنَا كَبَّرْنَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ ارْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّكُمْ لَا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا تَدْعُونَ سَمِيعًا بَصِيرًا قَرِيبًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَتَى عَلَيَّ وَأَنَا أَقُولُ فِي نَفْسِي:‏‏‏‏ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لِي يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ:‏‏‏‏ قُلْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ فَإِنَّهَا كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ قَالَ:‏‏‏‏ أَلَا أَدُلُّكَ بِهِ.
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ سمیع وبصیر ہے۔ اور اعمش تیمیم وہ عروہ سے وہ حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے جو تمام آوازوں کو سنتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے نبی ﷺ پر یہ آیت نازل فرمائی کہ اللہ نے اس کی بات سن لی جو آپ سے اپنے شوہر کے متعلق جھگڑا کرتی ہے۔
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ایوب سختیانی نے، ان سے ابوعثمان نہدی نے اور ان سے ابوموسیٰ اشعری ؓ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم کے ساتھ ایک سفر میں تھے اور جب ہم بلندی پر چڑھتے تو (زور سے چلا کر) تکبیر کہتے۔ اس پر نبی کریم نے فرمایا کہ لوگو! اپنے اوپر رحم کھاؤ! اللہ بہرا نہیں ہے اور نہ وہ کہیں دور ہے۔ تم ایک بہت سننے، بہت واقف کار اور قریب رہنے والی ذات کو بلاتے ہو۔ پھر نبی کریم میرے پاس آئے۔ میں اس وقت دل میں لا حول ولا قوة إلا بالله کہہ رہا تھا۔ نبی کریم نے مجھ سے فرمایا عبداللہ بن قیس!لا حول ولا قوة إلا بالله کہا کرو کہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ یا آپ نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں یہ نہ بتادوں۔
Narrated Abu Musa (RA) : We were with the Prophet ﷺ on a journey, and whenever we ascended a high place, we used to say, "Allahu Akbar." The Prophet ﷺ said, "Dont trouble yourselves too much! You are not calling a deaf or an absent person, but you are calling One Who Hears, Sees, and is very near." Then he came to me while I was saying in my heart, "La hawla wala quwwatta illa billah (There is neither might nor power but with Allah)." He said, to me, "O Abdullah bin Qais (RA) ! Say, La hawla wala quwwata illa billah (There is neither might nor power but with Allah), for it is one of the treasures of Paradise." Or said, "Shall I tell you of it?"
Top