صحيح البخاری - تفاسیر کا بیان - حدیث نمبر 4699
حدیث نمبر: 4699
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ الْمُسْلِمُ إِذَا سُئِلَ فِي الْقَبْرِ، ‏‏‏‏‏‏يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏فَذَلِكَ قَوْلُهُ:‏‏‏‏ يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ سورة إبراهيم آية 27.
باب: آیت کی تفسیر یعنی ”اللہ ایمان والوں کو اس کی پکی بات کی برکت سے مضبوط رکھتا ہے، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی“۔
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے علقمہ بن مرثد نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ میں نے سعد بن عبیدہ سے سنا اور انہوں نے براء بن عازب ؓ سے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ مسلمان سے جب قبر میں سوال ہوگا تو وہ گواہی دے گا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ارشاد يثبت الله الذين آمنوا بالقول الثابت في الحياة الدنيا وفي الآخرة‏ اللہ ایمان والوں کی اس پکی بات (کی برکت) سے مضبوط رکھتا ہے، دنیوی زندگی میں (بھی) اور آخرت میں (بھی) کا یہی مطلب ہے۔
Narrated Al-Bara bin Azib (RA) : Allahs Apostle ﷺ said, "When a Muslim is questioned in his grave, he will testify that none has the right to be worshipped but Allah and that Muhammad ﷺ is Allahs Apostle, and that is what is meant by Allahs Statement:-- "Allah will keep firm those who believe with a Word that stands firm in this world and in the Hereafter." (14.27)
Top