صحيح البخاری - تفاسیر کا بیان - حدیث نمبر 4545
حدیث نمبر: 4545
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ،‏‏‏‏ عَنْ شُعْبَةَ،‏‏‏‏ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ،‏‏‏‏ عَنْ مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ،‏‏‏‏ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَاب النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهْوَ ابْنُ عُمَرَ،‏‏‏‏أَنَّهَا قَدْ نُسِخَتْ وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ سورة البقرة آية 284 الْآيَةَ.
باب: آیت کی تفسیر ”اور جو خیال تمہارے دلوں کے اندر چھپا ہوا ہے اگر تم اس کو ظاہر کر دو یا اسے چھپائے رکھو ہر حال میں اللہ اس کا حساب تم سے لے گا، پھر جسے چاہے بخش دے گا اور جسے چاہے عذاب کرے گا اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے“۔
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن محمد نفیلی نے بیان کیا، کہا ہم سے مسکین بن بکیر حران نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، ان سے خالد حذاء نے، ان سے مروان اصفر نے اور ان سے نبی کریم ﷺ کے ایک صحابی یعنی ابن عمر ؓ نے کہ آیت وإن تبدوا ما في أنفسکم أو تخفوه‏ اور جو کچھ تمہارے نفسوں کے اندر ہے اگر تم ان کو ظاہر کر ویا چھپائے رکھو۔ آخر تک منسوخ ہوگی تھی۔
Narrated Ibn Umar (RA) : This Verse:--"Whether you show what is in your minds or conceal it.." (2.284) was abrogated.
Top