صحيح البخاری - بیماریوں کا بیان - حدیث نمبر 5670
حدیث نمبر: 5670
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَاتِمٌ هُوَ ابْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْجُعَيْدِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ السَّائِبَ يَقُولُ:‏‏‏‏ ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ أُخْتِي وَجِعٌ فَمَسَحَ رَأْسِي وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ تَوَضَّأَ فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوئِهِ، ‏‏‏‏‏‏وَقُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَنَظَرْتُ إِلَى خَاتَمِ النُّبُوَّةِ بَيْنَ كَتِفَيْهِ مِثْلَ زِرِّ الْحَجَلَةِ.
مریض بچے کو لے جانا تاکہ اس کے لئے دعائے صحت کیا جائے
ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حاتم بن اسماعیل نے بیان کیا، ان سے جعید بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا کہ میں نے سائب بن یزید ؓ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ مجھے میری خالہ رسول اللہ کی خدمت میں بچپن میں لے گئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے بھانجے کو درد ہے۔ نبی کریم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لیے برکت کی دعا کی پھر آپ نے وضو کیا اور میں نے آپ کے وضو کا پانی پیا اور میں نے آپ کی پیٹھ کے پیچھے کھڑے ہو کر نبوت کی مہر آپ کے دونوں شانوں کے درمیان دیکھی۔ یہ مہر نبوت حجلہ عروس کی گھنڈی جیسی تھی۔
Narrated As-Saib (RA) : My aunt took me to Allahs Apostle ﷺ and said, "O Allahs Apostle ﷺ ! My nephew is- ill." The Prophet ﷺ touched my head with his hand and invoked Allah to bless me. He then performed ablution and I drank of the remaining water of his ablution and then stood behind his back and saw "Khatam An-Nubuwwa" (The Seal of Prophethood) between his shoulders like a button of a tent.
Top