صحيح البخاری - انبیاء علیہم السلام کا بیان - حدیث نمبر 3688
حدیث نمبر: 3688
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ثَابِتٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ السَّاعَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ مَتَى السَّاعَةُ ؟، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَمَاذَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟قَالَ:‏‏‏‏ لَا شَيْءَ إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ. قَالَ أَنَسٌ:‏‏‏‏ فَمَا فَرِحْنَا بِشَيْءٍ فَرَحَنَا بِقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَنَسٌ:‏‏‏‏ فَأَنَا أُحِبُّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ،‏‏‏‏ وَعُمَرَ وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ مَعَهُمْ بِحُبِّي إِيَّاهُمْ وَإِنْ لَمْ أَعْمَلْ بِمِثْلِ أَعْمَالِهِمْ.
باب: ابوحفص عمر بن خطاب قرشی عدوی ؓ کی فضیلت کا بیان۔
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ثابت نے اور ان سے انس بن مالک ؓ نے کہ ایک صاحب (ذوالخویصرہ یا ابوموسیٰ ) نے رسول اللہ سے قیامت کے بارے میں پوچھا کہ قیامت کب قائم ہوگی؟ اس پر آپ نے فرمایا کہ تم نے قیامت کے لیے تیاری کیا کی ہے؟ انہوں نے عرض کیا کچھ بھی نہیں، سوا اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ پھر تمہارا حشر بھی انہیں کے ساتھ ہوگا جن سے تمہیں محبت ہے۔ انس ؓ نے بیان کیا کہ ہمیں کبھی اتنی خوشی کسی بات سے بھی نہیں ہوئی جتنی آپ کی یہ حدیث سن کر ہوئی کہ تمہارا حشر انہیں کے ساتھ ہوگا جن سے تمہیں محبت ہے۔ انس ؓ نے کہا کہ میں بھی رسول اللہ سے اور ابوبکر و عمر ؓ سے محبت رکھتا ہوں اور ان سے اپنی اس محبت کی وجہ سے امید رکھتا ہوں کہ میرا حشر انہیں کے ساتھ ہوگا، اگرچہ میں ان جیسے عمل نہ کرسکا۔
Narrated Anas (RA): A man asked the Prophet ﷺ about the Hour (i.e. Day of Judgment) saying, "When will the Hour be?" The Prophet ﷺ said, "What have you prepared for it?" The man said, "Nothing, except that I love Allah and His Apostle." The Prophet ﷺ said, "You will be with those whom you love." We had never been so glad as we were on hearing that saying of the Prophet ﷺ (i.e., "You will be with those whom you love.") Therefore, I love the Prophet, Abu Bakr (RA) and Umar, and I hope that I will be with them because of my love for them though my deeds are not similar to theirs.
Top