صحيح البخاری - انبیاء علیہم السلام کا بیان - حدیث نمبر 3650
حدیث نمبر: 3650
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا النَّضْرُ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏سَمِعْتُ زَهْدَمَ بْنَ مُضَرِّبٍ، ‏‏‏‏‏‏سَمِعْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ خَيْرُ أُمَّتِي قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ عِمْرَانُ:‏‏‏‏ فَلَا أَدْرِي أَذَكَرَ بَعْدَ قَرْنِهِ قَرْنَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ إِنَّ بَعْدَكُمْ قَوْمًا يَشْهَدُونَ وَلَا يُسْتَشْهَدُونَ، ‏‏‏‏‏‏وَيَخُونُونَ وَلَا يُؤْتَمَنُونَ، ‏‏‏‏‏‏وَيَنْذُرُونَ وَلَا يَفُونَ وَيَظْهَرُ فِيهِمُ السِّمَنُ.
باب: نبی کریم ﷺ کے صحابیوں کی فضیلت کا بیان۔
مجھ سے اسحٰق بن راہویہ نے بیان کیا، کہا ہم سے نضر نے بیان کیا، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی، انہیں ابوجمرہ نے، کہا میں نے زہدم بن مضرب سے سنا، کہا کہ میں نے عمران بن حصین ؓ سے سنا، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ میری امت کا سب سے بہترین زمانہ میرا زمانہ ہے، پھر ان لوگوں کا جو اس زمانہ کے بعد آئیں گے۔ پھر ان لوگوں کا جو اس زمانہ کے بعد آئیں گے۔ عمران ؓ کہتے ہیں کہ مجھے یاد نہیں ہے کہ نبی کریم نے اپنے دور کے بعد دو زمانوں کا ذکر کیا یا تین کا۔ پھر آپ نے فرمایا کہ تمہارے بعد ایک ایسی قوم پیدا ہوگی جو بغیر کہے گواہی دینے کے لیے تیار ہوجایا کرے گی اور ان میں خیانت اور چوری اتنی عام ہوجائے گی کہ ان پر کسی قسم کا بھروسہ باقی نہیں رہے گا۔ اور نذریں مانیں گے لیکن انہیں پورا نہیں کریں گے (حرام مال کھا کھا کر) ان پر مٹاپا عام ہوجائے گا۔
Narrated Imran bin Husain (RA): "Allahs Apostle ﷺ said, The best of my followers are those living in my generation (i.e. my contemporaries). and then those who will follow the latter" Imran added, "I do not remember whether he mentioned two or three generations after his generation, then the Prophet ﷺ added, There will come after you, people who will bear witness without being asked to do so, and will be treacherous and untrustworthy, and they will vow and never fulfill their vows, and fatness will appear among them."
Top