صحيح البخاری - ادب کا بیان - حدیث نمبر 6171
حدیث نمبر: 6171
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا أَبِي ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ شُعْبَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَتَى السَّاعَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ مَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟قَالَ:‏‏‏‏ مَا أَعْدَدْتُ لَهَا مِنْ كَثِيرِ صَلَاةٍ وَلَا صَوْمٍ وَلَا صَدَقَةٍ وَلَكِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ.
اللہ بزرگ و برتر کی محبت کی نشانی کا بیان اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تعالیٰ تمہیں محبوب رکھے گا۔
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہم کو ہمارے والد عثمان مروزی نے خبر دی، انہیں شعبہ نے، انہیں عمرو بن مرہ نے، انہیں سالم بن ابی الجعد نے اور انہیں انس بن مالک ؓ نے کہ ایک شخص نے نبی کریم سے پوچھا: یا رسول اللہ! قیامت کب قائم ہوگی؟ نبی کریم نے دریافت فرمایا کہ تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں نے اس کے لیے بہت ساری نمازیں، روزے اور صدقے نہیں تیار کر رکھے ہیں، لیکن میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کے ساتھ ہو جس سے تم محبت رکھتے ہو۔
Narrated Anas bin Malik (RA): A man asked the Prophet ﷺ "When will the Hour be established O Allahs Apostle?" The Prophet ﷺ . said, "What have you prepared for it?" The man said, " I havent prepared for it much of prayers or fast or alms, but I love Allah and His Apostle." The Prophet ﷺ said, "You will be with those whom you love."
Top