صحيح البخاری - ادب کا بیان - حدیث نمبر 6083
حدیث نمبر: 6083
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَبَّاحٍ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ :‏‏‏‏ أَبَلَغَكَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ لَا حِلْفَ فِي الْإِسْلَامِ ؟ فَقَالَ:‏‏‏‏ قَدْ حَالَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ فِي دَارِي.
بھائی چارہ کرنے اور قسم کھانے کا بیان اور ابوجحیفہ کا بیان ہے کہ آپ ﷺ نے سلمان اور ابودرداء کے درمیان بھائی چارہ کرادیا تھا اور عبدالرحمن بن عوف نے بیان کیا کہ ہم لوگ جب مدینہ آئے تو نبی ﷺ نے میرے اور سعد بن ربیع کے درمیان بھائی چارہ قائم کردیا
ہم سے محمد بن صباح نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن زکریا نے بیان کیا، کہا ہم سے عاصم بن سلیمان احول نے بیان کیا، کہا کہ میں نے انس بن مالک ؓ سے پوچھا، کیا تم کو یہ بات معلوم ہے کہ نبی کریم نے فرمایا کہ اسلام میں معاہدہ (حلف) کی کوئی اصل نہیں؟ انس ؓ نے فرمایا کہ نبی کریم نے خود قریش اور انصار کے درمیان میرے گھر میں حلف کرائی تھی۔
Narrated Asim (RA) : I said to Anas bin Malik (RA), "Did it reach you that the Prophet ﷺ said, "There is no treaty of brotherhood in Islam?" Anas said, "The Prophet ﷺ made a treaty (of brotherhood) between the Ansar and the Quraish in my home."
Top