صحيح البخاری - اجازت لینے کا بیان - حدیث نمبر 6264
حدیث نمبر: 6264
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ ، ‏‏‏‏‏‏سَمِعَ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ هِشَامٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.
مصافحہ کرنے کا بیان اور ابن مسعود نے بیان کیا کہ مجھے نبی ﷺ نے تشہد سکھلایا اور میرا ہاتھ آپ کے دونوں ہاتھوں کے درمیان تھا اور کعب بن مالک ؓ نے کہا کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ رسول ﷺ تشریف فرما ہیں، طلحہ بن عبیداللہ میری طرف جلدی سے اٹھ کر آئے یہاں تک کہ مجھ سے مصافحہ کیا اور مجھے مبارکباد دی۔
ہم سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابن وہب نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے حیوہ نے خبر دی، کہا کہ مجھ سے ابوعقیل زہرہ بن معبد نے بیان کیا، انہوں نے اپنے دادا عبداللہ بن ہشام ؓ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم کے ساتھ تھے اور نبی کریم عمر بن خطاب ؓ کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔
Narrated Abdullah bin Hisham (RA) : We were in the company of the Prophet ﷺ and he was holding the hand of Umar bin Al-Khattab (RA).
Top