Sunan Abu Dawood 2130صحیح
دولھا کو مبارک باد کس طرح دینی چاہیے
حدیث نمبر: 2130
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَفَّأَ الْإِنْسَانَ إِذَا تَزَوَّجَ، قَالَ: بَارَكَ اللَّهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ.
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب کسی شخص کو شادی کی مبارکباد دیتے تو فرماتے : بارک الله لک و بارک عليك وجمع بينكما في خير اللہ تعالیٰ تم کو برکت دے اور اس برکت کو قائم و دائم رکھے، اور تم دونوں کو خیر پر جمع کر دے ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/النکاح ٧ (١٠٩١) ، سنن ابن ماجہ/النکاح ٢٣ (١٩٠٥) ، سنن النسائی/ الیوم واللیلة (٢٥٩) ، ( تحفة الأشراف : ١٢٦٩٨) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٣٨١) ، سنن الدارمی/النکاح ٦ (٢٢١٩) (صحیح )
Narrated Abu Hurairah (RA) : When the Prophet ﷺ congratulated a man on his marriage, he said: May Allah bless for you, and may He bless on you, and combine both of you in good (works).