Sunan Abu Dawood 2063صحیح
پانچ مرتبہ سے کم دودھ پینے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 2063
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَلَا الْمَصَّتَانِ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ایک یا دو چوس حرمت ثابت نہیں کرتا ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الرضاع ٥ (١٤٥٠) ، سنن الترمذی/الرضاع ٣ (١١٥٠) ، سنن النسائی/النکاح ٥١ (٣٣١٢) ، سنن ابن ماجہ/النکاح ٣٥ (١٩٤١) ، (تحفة الأشراف : ١٦١٨٩) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٦/٣١، ٩٦، ٢١٦، ٢٤٧) ، سنن الدارمی/النکاح ٤٩ (٢٢٩٧) (صحیح )
Aishah reported “The Messenger of Allah ﷺ as saying One or two sucks does not make marriage unlawful”.