صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5453
حدیث نمبر: 529
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّه، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، ‏‏‏‏‏‏آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا حَلَّتْ لَهُ الشَّفَاعَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
اذان کے بعد کی دعا
جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جس شخص نے اذان سن کر یہ دعا پڑھی: اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته اے اللہ! اس کامل دعا اور ہمیشہ قائم رہنے والی نماز کے رب! محمد کو وسیلہ ١ ؎ اور فضیلہ ٢ ؎ عطا فرما اور آپ کو مقام محمود ٣ ؎ پر فائز فرما جس کا تو نے وعدہ فرمایا ہے تو قیامت کے دن اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوجائے گی ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان ٨ (٦١٤)، تفسیر الإسراء ١١ (٤٧١٩)، سنن الترمذی/الصلاة ٤٣ (٢١١)، سنن النسائی/الأذان ٣٨ (٦٨١)، سنن ابن ماجہ/الأذان ٤ (٧٢٢)، (تحفة الأشراف: ٣٠٤٦)، مسند احمد (٣/٣٥٤) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: وسیلہ جنت کے درجات میں سے ایک اعلیٰ درجہ کا نام ہے۔ ٢ ؎: فضیلہ وہ اعلیٰ مرتبہ ہے جو نبی اکرم کو خصوصیت کے ساتھ تمام مخلوقات پر حاصل ہوگا، اور یہ بھی احتمال ہے کہ وسیلہ ہی کی تفسیر ہو۔ ٣ ؎: یہ وہ مقام ہے جو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نبی کریم کو عطا فرمائے گا اور اسی جگہ آپ وہ شفاعت عظمیٰ فرمائیں گے جس کے بعد لوگوں کا حساب و کتاب ہوگا۔
Top