مسند امام احمد - سعدی رحمتہ اللہ علیہ کی اپنے والد یا چچا سے روایت - حدیث نمبر 1737
حدیث نمبر: 1737
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ. ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مَالِكٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ نَافِعٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ وَبَلَغَنِي أَنَّهُ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ.
میقات کا بیان
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ، اہل شام کے لیے جحفہ اور اہل نجد کے لیے قرن کو میقات ١ ؎ مقرر کیا، اور مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ نے اہل یمن کے لیے یلملم ٢ ؎ کو میقات مقرر کیا۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج ٨ (١٥٢٥)، صحیح مسلم/الحج ٢ (١١٨٢)، سنن الترمذی/الحج ١٧ (٨٣١)، سنن النسائی/المناسک ١٧ (٢٦٥٢)، سنن ابن ماجہ/المناسک ١٣ (٢٩١٤)، ( تحفة الأشراف: ٨٣٢٦)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج ٨ (٢٢)، مسند احمد (٢/٤٨، ٥٥، ٦٥)، سنن الدارمی/المناسک ٥ (١٨٣١) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: میقات اس مقام کو کہتے ہیں جہاں سے حاجی یا معتمر احرام باندھ کر حج یا عمرہ کی نیت کرتا ہے۔ ٢ ؎: یلملم ایک پہاڑ ہے جو مکہ سے دو دن کے فاصلہ پر واقع ہے۔
Top