Sunan Abu Dawood 3073صحیح
لاوارث زمین کو آباد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3073
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيْتَةً فَهِيَ لَهُ وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ.
سعید بن زید (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے تو وہ اسی کا ہے (وہی اس کا مالک ہوگا) کسی اور ظالم شخص کی رگ کا حق نہیں ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الأحکام ٣٨ (١٣٧٨) ، (تحفة الأشراف : ١٩٠٤٣، ٤٤٦٣) ، وقد أخرجہ : موطا امام مالک/الأقضیة ٢٤ (٢٦) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : یعنی کوئی ظالم اس کی آباد اور قابل کاشت بنائی ہوئی زمین کو چھین نہیں سکتا۔
Narrated Saeed ibn Zayd: The Prophet ﷺ said: If anyone brings barren land into cultivation, it belongs to him, and the unjust vein has no right.