Sunan Abu Dawood 2940صحیح
بیعت کا بیان
حدیث نمبر: 2940
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنَّا نُبَايِعُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَيُلَقِّنُنَا فِيمَا اسْتَطَعْتَ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ سے سننے اور اطاعت کرنے کی بیعت کرتے تھے اور ہمیں آپ ﷺ تلقین کرتے تھے کہ ہم یہ بھی کہیں : جہاں تک ہمیں طاقت ہے (یعنی ہم اپنی پوری طاقت بھر آپ کی سمع و طاعت کرتے رہیں گے) ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ٧١٩٣) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/الأحکام ٤٣ (٧٢٠٢) ، صحیح مسلم/الإمارة ٢٢ (١٨٦٧) ، سنن الترمذی/السیر ٣٤ (١٥٩٣) ، سنن النسائی/البیعة ٢٤ (٤١٩٢) ، موطا امام مالک/البیعة ١ (١) ، مسند احمد (٢/٦٢، ٨١، ١٠١، ١٣٩) (صحیح )
Narrated Ibn Umar (RA) : We used to take the oath of allegiance to the Prophet ﷺ to hear and obey, and he would tell: In What I am able.