سنن ابو داؤد - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4060
حدیث نمبر: 4060
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْدِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قُلْنَا لِأَنَسٍ يَعْنِي ابْنَ مَالِكٍأَيُّ اللِّبَاسِ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ أَعْجَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ الْحِبَرَةُ.
یمنی چادر کے بیان میں
قتادہ کہتے ہیں ہم نے انس بن مالک ؓ سے پوچھا: رسول اللہ کو کون سا لباس زیادہ محبوب یا زیادہ پسند تھا؟ تو انہوں نے کہا: دھاری دار یمنی چادر ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/اللباس ١٨ (٥٨١٢)، صحیح مسلم/اللباس ٥ (٢٠٧٩)، (تحفة الأشراف: ١٣٩٥)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/اللباس ٤٥ (١٧٨٧)، الشمائل ٨ (٦٠)، مسند احمد (٣/١٣٤، ١٨٤، ٢٥١، ٢٩١) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: حبرہ: یمن کے اچھے کپڑوں کو کہتے تھے، اور یہاں اس سے یمن کی لال رنگ کی خط دار چادر جو سوت یا کتان کی ہوتی تھی مراد ہے، اور اس کا شمار عرب کے بہترین کپڑوں میں تھا۔
Narrated Qatadah (RA) : We asked Anas bin Malik (RA): Which cloth was dearer to the Messenger of Allah ﷺ ? or Which cloth did the Messenger of Allah ﷺ like best to wear ? He replied: The striped cloaks (hibrah).
Top